20 اکتوبر 2012 - 20:30

لیبیا میں وزیراعظم کے دفتر کے مطابق سابق لیبیا کے سابق معدوم رہنما معمر قذافی کے ترجمان موسیٰ ابراہیم کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔

ابنا: لیبیا میں وزیراعظم کے دفتر کے مطابق سابق لیبیا کے سابق معدوم رہنما معمر قذافی کے ترجمان موسیٰ ابراہیم کو گرفتار کرلیا گيا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق موسی ابراہیم کو حکومتی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت طرابلس سے کوئی پینسٹھ کلومیٹر دور ترہونہ سے گرفتار کیا ہے۔تاہم لیبیائی حکام کے مطابق انہیں اس اطلاع پر شک ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی موسیٰ ابراہیم کے پکڑے جانے کے متعدد دعوے کیے گئے تھے جو بعد میں غلط ثابت ہوئے۔

.....

/169