ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم نے ایم این اے یا سینیٹر شپ وغیرہ کو اپنا یا اپنی تنظیم کا ہدف نہیں بنایا، بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ قوم کے صالح لوگوں کو وہاں (ایوان) تک پہنچایا جائے، تاکہ وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ ایسے صالح افراد ہوں جو وہاں جا کر تفرقے کی بجائے وحدت اور کرپشن کی بجائے ایمانداری کی بات کریں۔ ان کے وہاں جانے سے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے میں مدد ملے۔ بس ہم ایسے لوگوں کی سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی سپورٹ کرکے اگر چند برے لوگوں سے ہم اسمبلی کو بچا سکتے ہیں تو یہ بہت بڑی خدمت ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے اسلام ٹائمز سے ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ، اس کے حل اور مجلس وحدت کے سیاسی کردار، سپریم کورٹ سے رجوع کرنے سے متعلق لائحہ عمل، ناموس رسالت (ص) تحریک اور اس کے آئندہ کے پروگرام اور آئندہ انتخابات مجلس وحدت کس انداز سے انتخابات میں داخل ہوگی.
.....
/169