ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان سے وابستہ مسلح گروپوں کی جانب سے ہزارہ برادری کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں کے باعث اس شیعہ قبیلے کے بہت سے افراد غیرقانونی مہاجرت کی صعوبتیں برداشت کرکے آسٹریلیا اور دوسرے ممالک جا تے ہیں –رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کے پیش نظر پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور دوسرے شہروں میں انسانی اسمگلنگ میں بڑی حد تک اضافہ ہوا ہے –جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلر کوئٹہ میں شیعوں خاص طور پر ہزارہ برادری پر حملوں کا فائدہ اٹھاکر انہیں دوسرے ممالک مہاجرت کرنے پر مجبور کرتے ہیں –ادھر کابل میں اسٹرٹیجیک تحقیقات کے دفتر کے ڈائرکٹر ولی ا۔۔۔ رحمانی کا کہنا ہے کہ ہر ماہ سینکڑوں ہزارہ ، افغانستان کو چھوڑ کر بیرون ملک مہاجرت کرتے ہیں.
.....
/169