18 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران کي مسلح افواج کے شعبہ ثقافت کے سربراہ جنرل مسعود جزائري نے کہا کہ ہاٹ برڈ پرايران کے سٹلائٹ چينلوں کو بند کرنے کا مغرب کا اقدام آزادي بيان کے ان کے دعوے کي قلعي کھول ديتا ہے -

ابنا: جنرل مسعود جزائري نے ہاٹ برڈ پر ايران کے سٹلائٹ چينلوں کي نشريات کو بند کردينے پر مبني يورپي يونين کے اقدام کو صحافتي دہشت گردي قرارديا -انہوں نے کہا کہ مغرب کے اس اقدام سے عالمي برادري ميں اسلامي انقلاب کے پيغام اور صہيونيت مخالف سچي خبروں کے پہنچنے کو روکا نہيں جاسکتا - انہوں نے کہا ہاٹ برڈ پر ايران کي نشريات کو بند کرنے کا يہ اقدام دراصل اسلامي بيداري سے متعلق خبروں کو روکنا ہے - انہوں نے کہا کہ مگر وہ اپنے اس طرح کے اقدامات سے ايران کي عالمي سروس کے پروگراموں کے حق پسندانہ پيغام کو روک نہيں سکيں گے.

.......

/169