18 اکتوبر 2012 - 20:30

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ آمانو نے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے کبھی نہیں کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار موجود ہیں۔

ابنا: بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ یوکیوآمانو نے ایران کے ایٹمی پروگرام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے کبھی نہیں کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیارموجود ہیں انھوں نے کہا کہ ایٹمی ایجنسی نے صرف یہ بات کہی ہے کہ ایسی اطلاعات ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کو توسیع دی ہے اور اس کے بارے میں ایران کو وضاحت کرنی چاہیے۔ آمانو نے ایٹمی ایجنسی میں تخریب کار افراد کی موجودگی کے بارے میں ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ فریدون عباسی کے دعوے کو بھی رد کردیا، واضح رہے کہ فریدون عباسی نے ایٹمی ایجنسی کے اجلاس میں کہا تھا کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں تخریبکار افراد گھس گئے ہیں جو امریکی اور مغربی ممالک کے ایجنٹ ہیں۔

.......

/169