ابنا: پنجاب ہائي کورٹ کے حکم میں وفاقی حکومت کو توہین آمیز فلم نشر کرنے والی سائٹوں کے بند کرنے کےبارے میں آٹھ نومبر تک رپورٹ دینے کی ھدایت دی گئي ہے۔ واضح رہے جماعت اسلامی پاکستان کے اعلی عھدیدار فرید پراچہ اور دو افراد نے گوگل ، یوٹیوب اور دیگر سائٹوں کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس کی سماعت کرتےہوئے جج اعجاز الاحسن نے کہا ہےکہ توہین آمیز فلم نشرکرنے والی تمام سائٹوں کو بند کیا جائے۔ ادھر پنجاب ہائي کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی گئي ہے جس میں حکومت سے کہا گيا ہےکہ ہیگ کی عالمی عدالت میں توہین آمیز فلم کے بنانے والوں کے خلاف مقدمہ دائر کرے۔ پنجاب ہائي کورٹ نے اس کیس کے سلسلے میں بھی وفاقی حکومت سے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔ قابل ذکر ہے امریکہ میں ایک صہیونی نے اسلام مخالف فلم بنائي ہے جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئي ہے ۔ مسلمانوں نے ساری دنیا میں اس توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاج کیا ہے.
.....
/169