17 اکتوبر 2012 - 20:30

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے نمایندے اخضر ابراہیمی نے شام میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے ۔

ابنا: اخضر ابراہیمی نے آج  بیروت میں لبنانی وزیر اعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کے بعد پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ شام میں متحارب فریق عیدالاضحی کے روز اگر جنگ بندی کی تجویز کے ساتھہ تعاون کریں تو یہ مسئلہ شام کے بحران کی سیاسی راہ حل کی تلاش کے لۓ بہت اھم قدم ہوگا ،اخضر ابراہیمی نے شام میں جنگ بندی کی بر قراری سے متعلق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون کے مطالبے کی جانب اشارہ کرتے ہوۓ کہا کہ بان کی مون یہ چاہتے ہیں کہ جو ممالک شام میں مسلح افراد کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں وہ باز آجائیں ۔اخضر ابراہیمی سعودی عرب ، ترکی ایران ، عراق ، اور مصر کا دورہ کرنے کے بعد اب لبنان پہنچے ہیں ۔

.....

/169