ابنا: ۔ راسموسن نے آج کابل پہنچنے کے بعد صدر حامد کرزئي سے ملاقات کی ۔ یاد رہے افغانستان میں نیٹو کے حملوں میں عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ ادھر نیٹو کی ہلاکتوں میں اضافے سے بھی امریکہ اور نیٹو کو شدید تشویش لاحق ہوچکی ہے ۔امریکہ اور نیٹو کے ممالک افغانستان پر گيارہ برس سے قبضے کرنے کے بعد بھی اس جنگ زدہ ملک میں امن قائم کرنے میں ناکام رہے ہیں جب کہ افغان عوام کا کہنا ہےکہ ان کی ساری مصیبتیں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگي کی وجہ سے ہی ہیں ۔ جب سے امریکہ اور نیٹو نے افغانستان پر قبضہ کیا ہے افغانستان میں منشیات کی پیداوار میں کئي گنا اضافہ ہوا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ طالبان اور نیٹو کے جنگي بجٹ کا ایک حصہ منشیات کی اسمگلنگ سے فراہم ہوتا ہے ۔
.....
/169