ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 4 شیعہ مومنین کی شناخت علی عطا ولد تاج محمد، محمد ابراہیم ولد تاج محمد، سید عیوض سید حیدر، غلام علی ولد ذاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ چاروں مومنین سرکی روڈ کباڑی مارکیٹ کی ایک دوکان میں بیٹھے تھے کے اچانک مُسلح دہشتگردوں فائرنگ شروع کردی۔ شہید ہونے والے مومنین ہزارہ ٹاون اور علمدار روڈ کے رہائشی ہیں۔ چاروں شہیددوں کے جسد خاکی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں 2002 کے بعد بڑے پیمانے پرشیعہ مسلمانوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہوا۔ کوئٹہ کی ملت تشیعُ کی جانب سے ستمبر 2012 میں سپریم کورٹ میں ایک فہرست پیش کی گئی جس کے مطابق شیعہ نسل کشی کے واقعات اور بم دھماکوں میں 7 سو سے شیعہ مومنین ٹارگٹ ہوئے ہیں،
خود شیعہ کلنگ کی رپورٹ کے مطابق ستمبر 2011 سے لے کر ستمبر 2012 تک کوئٹہ میں رونما ہونے والے مختلف واقعات و سانحات میں 140 مومنین شہید ہوچکے ہیں۔ ان 140 شہیدوں کا ایک بھی قاتل آج تک گرفتار نہیں ہوا جو سکیورٹی اداروں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔
.......
/169