ابنا: میانمار میں مسلمانوں پر بودائیوں کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے اس بار بودائیوں کے ایک گروہ نے بدھ راہبوں کا لباس پہن کر میانمار میں آٹھ سو سالہ قدیمی مسجد کو آگ لگا دی یہ مسجد میانمار کے سٹیفا نامی علاقے میں واقع ہے۔واضح رہے کہ آگ لگنے کے بعد یہ مسجد دو گھنٹے تک جلتی رہی اس آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ مسجد کے اطراف میں بھی چند گھر اس آگ میں جل گئے۔یاد رہے کہ مسلمانوں کے خلاف نسل پرستانہ اقدامات کی وجہ سے اب تک آٹھ لاکھ مسلمان میانمار سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔
.....
/169