13 اکتوبر 2012 - 20:30

مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی شوریٰ کا اجلاس ٹاؤن شپ لاہور میں جاری ہے، جس کی صدارت علامہ عبدالخالق اسدی کر رہے ہیں۔

ابنا: اجلاس میں پنجاب بھر کے ضلعی سیکرٹری جنرلز، ڈپٹی سیکرٹری جنرلز اور میڈیا سیل کے افراد شریک ہیں۔ صوبائی شوریٰ کے اجلاس میں تنظیمی امور اور کارکردگی رپورٹس پر بحث و مباحثہ جاری ہے۔ اجلاس میں صوبائی کابینہ کے تمام عہدیداران شامل ہیں یہ اجلاس 13 سے 14 اکتوبر بروز اتوار تک جاری رہے گا۔اجلاس کے آخری روز مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی میڈیا کے نمائندگان سے ایک گرینڈ پریس کانفرنس کریں گے۔ جس میں ملالہ یوسف زئی پر ہونے والے حملے کے حوالے سے حقائق کو بیان کریں گے اور مجلس وحدت مسلمین کے اہم لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

.....

/169