13 اکتوبر 2012 - 20:30

افغانستان کے نائب صدر کریم خلیلی کے قافلے پر طالبان کے حملے میں آٹھ محافظ جاں بحق ہوگۓ ہیں ۔

ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان کے جنگجوؤں نے آج شیخ علی شہر میں گورنر ہاؤس کے قریب کریم خلیلی کے قافلے پر حملہ کردیا ۔ اس حملے میں افغانستان کے نائب صدر کے آٹھ محا‌فظ جاں  بحق ہوگۓ ہیں جب کہ نائب صدر کریم خلیلی بال بال بچ گۓ ہیں۔ طالبان کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ آج صبح صوبۂ لوگر میں اوقع چرخ شہر کے قریب امریکی فوجیوں کے دستے کے راستے میں ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوگۓ ہیں۔ادھر افغانستان کے صوبۂ کنڑ میں واقع اسمار شہر کے لوگوں نے آج جلوس نکال کر اپنے ملک میں امریکہ کی زیر قیادت غیر ملکی فوجی کی کارروائیوں کی مذمت کی اور ان کارروائیوں کے فوری طور پر بند کۓ جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہےکہ غیر ملکی فوجیوں نے رات کا آپریشن کر کے اسمار ضلع کے دو باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

.....

/169