11 اکتوبر 2012 - 20:30

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے انرجی کے بحران کو آج کی دنیا کا سب سے بڑا چیلنج قراردیاہے۔

ابنا: شیخ حسینہ واجد نے آج ڈھاکا میں ڈی ایٹ کے نام سے موسوم ترقی پذیراسلامی ممالک وزراء صنعت کے تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دنیا کو درپیش اقتصادی بحران بالخصوص انرجی کے شعبے میں پیدا ہونے والے بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے رکن ممالک کے درمیان ہمفکری اور تعاون کا مطالبہ کیا۔بنگلہ دیش کی وزیر اعظم نے ترقی پذیر اسلامی ممالک کی توانائیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان ممالک میں صنعت و تجارت کے فروغ کے لئے تعاون اور ساجھے داری پر تاکید کی۔شیخ حسینہ واجد نے آج کی دنیا میں عالمگیریت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمگیریت نے بہت سے مسائل کھڑے کئے ہيں بالخصوص غیرترقی یافتہ ممالک نے عالمگیریت سے بہت نقصان اٹھایا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، ترکی ، بنگلہ دیش، ملیشیا، انڈونیشیا، مصر اور نائیجیریا ڈی ایٹ کے رکن ممالک ہيں۔اس گروپ کی تشکیل کا مقصد ترقی پذیر اسلامی ممالک کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات قائم کرنا اور عالمی منڈی میں ان ممالک کا اثر و نفوذ بڑھانا ہے۔

.....

/169