10 اکتوبر 2012 - 20:30

شام کے ٹرانسپورٹ وزیر نے ترکی کی طرف سے شامی مسافر بردار طیارے کو انقرہ میں جبری طور پر اتارنے کے اقدام کو طیارہ اغوا کرنے کی کارروائی قراردیاہےشام کا مسافر بردار طیارہ ماسکو سے دمشق جارہا تھا جسے ترکی کے جنگی طیاروں نےتلاشی کے لئے انقرہ اترنے پر مجبور کردیا۔

ابنا: شام کے ٹرانسپورٹ وزیر نے ترکی کی طرف سے شامی مسافر بردار طیارے کو انقرہ میں جبری طور پر اتارنے کے اقدام کو طیارہ اغوا کرنے کی کارروائی قراردیاہےشام کا مسافر بردار طیارہ ماسکو سے دمشق جارہا تھا جسے ترکی کے جنگی طیاروں نےتلاشی کے لئے انقرہ اترنے پر مجبور کردیا۔ شام کے وزیر نے ترکی کے اس  اقدام کو مسافر طیارے کو اغوا کرنے کا اقدام قراردیا ہے۔ شام نے ترکی کے اس اقدام کے بعد ترکی سے بجلی کی خرید متوقف کردی ہے۔ واضح رہے کہ ترکی نے کل رات ماسکو سے دمشق جانے والے ایک مسافر بردار طیارے کو ترک لڑاکا طیاروں کے ذریعہ انقرہ میں جبری اتار لیا اور تلاشی کے بعد طیارے سے مواصلاتی آلات ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ شام اور روس کے حکام نے ترکی کے دعوے کو غلط اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے ترکی کے اقدام کو شرانگيز اقدام قراردیا ہے۔

.......

/169