9 اکتوبر 2012 - 20:30

اقوام متحدہ نے پاکستان میں طالبات پرطالبان کے حملے کی مذمت کی ہے ۔

ابنا: خواتین کے امور میں اقوام متحدہ کی جنرل سکریٹری  لیلا زروغی نے پاکستان کے سوات علاقے میں طالبات پر حملےکی مذمت کی ہے ۔اقوام متحدہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تعلیم حاصل کرناتمام بچوں کا حق ہے اورطالبان کولڑکیوں کے اس حق کا احترام کرناچاہئے۔اقوام متحدہ کےجنرل سکریٹری کےخصوصی نمائندے نے محترمہ یوسف زئي کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پاکستان میں ان کی تعلیمی سرگرمیوں کوسراہا اور ان کے جلد صحتیاب ہونےکی امیدظاہرکی ۔درایں اثنا پاکستان قومی اسمبلی اور آرمی چیف سمیت تمام اعلی عہدیداروں نے اس واقعےکی مذمت کی ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان میں امن کا قومی ایوارڈ حاصل کرنےوالی چودہ سالہ لڑکی ملالہ یوسف زئي پر طالبان نے حملہ کیا تھا جس میں ملالہ یوسف زئي سمیت تین لڑکیاں زخمی ہوگئیں تھیں ۔اورطالبان نےاس حملےکی ذمہ داری قبول کی ہے۔

.....

/169