8 اکتوبر 2012 - 20:30

عالمی ادارہ خوراک و زراعت نے اعلان کیا ہے کہ دنیا میں بھوک مری کے شکار افراد کی تعداد آٹھ سو ستر ملین تک پہنچ گئي ہے.

ابنا: یہ رپورٹ جو اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت ، بین الاقوامی زرعی ترقیاتی فنڈ نیز عالمی ادارہ خوراک نے جاری کی  ہے اس میں کہا گیا ہے کہ دوہزار پندرہ تک کوششیں کرکے بھوکوں کی تعداد میں نصف سے زائد کمی کی جاسکتی ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر ملکوں میں بھوک کا شکار افراد کی تعداد آٹھ سو باون ملین ہے جب کہ ترقی یافتہ ملکوں میں سولہ ملین ہے ۔ دنیامیں بھوکوں کی تعداد میں بارہ اعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ عالمی ادارہ خوراک کا کہنا ہے کہ دنیا میں پانچ سال سے کم عمر کے بھوکے بچوں کی تعداد ایک سو ملین ہے ۔ واضح رہے کہ مبصرین کا کہنا ہے کہ صیہونیت کی چنگل میں پھنسے عالمی اداروں اور مغرب کے سامراجی ملکوں کی پالیسیوں کی بنا پر دنیا میں لوگ بھوک کا شکار ہورہے ہیں۔
.....
/169