7 اکتوبر 2012 - 20:30

مشیمع نے کہا ہے کہ بحرینی عوام حکومت کے خلاف جو بھی حرکت انجام دی جاتی ہے اسے سختی سے کچلا جاتا ہے اور بحرین میں امریکہ کے اثرو رسوخ کا اصلی مقصد حکومت آل خلیفہ کو استحکام عطا کرنا ہے۔

ابنا:عرب کے سیاسی تجزیہ نگار علی مشیمع نے گزشتہ رات ۷اکتوبر کو"بحرین ،مظلوم استقامت" کے عنوان پر منعقدہ سیمینار سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ امریکہ جمہوریت، اور پوری دنیا میں فقر کے خاتمے اور عدل و انصاف اور آزادی کا بہانہ بنا کر مظلوم ممالک کے معاملات میں مداخلت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ امریکہ کی بحرین میں موجودگی اور اس کی حکومت آل خلیفہ کی حمایت سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس ظالم اور امر حکومت کی آمریت کو استحکام عطا کرنا چاہتا ہے،لہذا بحرین ،دشمنوں کے مقابلے میں استقامت وپائیداری کا راستہ اختیار کرتا ہے اور ہرروزان کے شہداء کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بحرین میں اسلامی بیداری مکمل طور پر عوامی مطالبات پر مبنی ہے اور یہی مسئلہ مجاہدین کے لیے ایک بہت بڑی قوت شمار ہوتا ہے تا کہ وہ آخر کار اللہ تعالی کے فضل وکرم سے کامیابی سے ہمکنار ہوںانہوں نے بحرین کے عوام کے قتل عام کے مقابلے میں یورپی اور عربی ذرائع ابلاغ کی خاموشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گویا کہ بحرین میں کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔علی مشیمع نے یو رپی میڈیا کی دوغلی پالیسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی میڈیا ،بحرین کے واقعات کو بیان نہیں کرتا اور اس کے مقابلے میں عربی ذرائع ابلاغ ان واقعات کی تحریف کر رہے ہیں اور خطے میں اختلافات کی آگ کو بھڑکا رہے ہیں

.....

/169