اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے صہیونیوں کی طرف سے قبلۂ اولِ مسلمین کی ہتک حرمت اور جارحانہ اقدامات اور آسمانی ادیان کی بےحرمتی نیز نمازیوں پر وحشیانہ یلغار کی شدید مذمت کی ہے۔
انھوں نے بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں اور اداروں ـ بالخصوص قبلہ اول کے تحفظ کے لئے تشکیل پانے والی تنظیم "او آئی سی" ـ سے مطالبہ کیا ہے کہ صہیونیوں کے منظم تجاوزات اور ہتک حرمت سے مناسب انداز میں نمٹیں، قدس شریف کو یہودیانے کی سازش کو ناکام بنائیں اور دنیاکے مسلمانوں کی پہلی قبلہ گاہ کی تقسیم کا سد باب کریں۔
متعلقہ لنک:
شیخ الازہر نے مسجدالاقصی پر ممکنہ صہیونی حملے کو نئی جنگ کے لئے سرخ لکیر قرار دیا/ الاقصی پر صہیونیوں کے حملے کا اعلان/ حماس نے خبردار کیا / جمعہ؛ پولیس اور نمازیوں کےدرمیان جھڑپیں/ او آئی سی کی قدس کمیٹی: صہیونیوں کی طرف سے قدس پر حملے کی مکمل تیاری / مسجد الاقصی کو لاحق خطرات / مفصل رپورٹ / کھدائیاں اور تلاشیاں / مسلمانان عالم سے توقعات۔
کلک کریں:
شيخ الازهر: قبلۂ اول "مسجدالاقصی" پرصہیونی جارحیت نئی جنگ کے لئے سرخ لکیر ہے