ابنا: دھشت گردوں نے آج ڈگری کالج کے قریب فايرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ایک اور واقعہ میں جو ایرپورٹ روڈپر پیش آیا ہونے والی فايرنگ سے ایک اور شخص ہلاک ہوا۔ادھر بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے گنجی ڈوری میں نامعلوم افراد نے نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے ٹینکر کو آگ لگا دی، آگ لگنے کے باعث ٹینکر میں سوار ڈرائیور اور کلینر زخمی ہوگئے جبکہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بھی ٹریفک کے لئے بند ہوگئی مستونگ میں گزشتہ دو روز کے دوران نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے ٹینکر کو آگ لگانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
.....
/169