3 اکتوبر 2012 - 20:30

افغانستان کے صدر حامد کرزئي نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں امریکہ اور نیٹو کی فوجی اسٹراٹیجی ناکام ہوچکی ہے ۔

ابنا: صدر حامد کرزئي نے آج صبح کابل میں ایک پریس کانفرنس میں امریکہ اور نیٹو کی فوجی حکمت عملی پر تنقید کرتے ہوئے اسے ناکام قراردیا ۔ صدر حامد کرزئي نے صوبہ ہلمند میں امریکی اور برطانوی فوجی اڈوں پر حالیہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات سے ہمارے موقف کی حقانیت ثابت ہوجاتی ہے کہ افغان عوام دہشتگرد نہیں ہیں بلکہ امریکہ کو چاہیے کہ وہ افغانستان کی سرحدوں سے باہر دہشتگردی کے اڈوں کی تلاش کرے لیکن امریکہ اس سلسلے میں کچھ کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ افغانستان کے صدر نے افغانستان کے مشرقی صوبوں پر پاکستان کے راکٹ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانی فوج جوابی کاروائي نہیں کرے گي کیونکہ سرحد کے اس پار بھی عوام زندگي گذار رہے ہیں اور ہم عوام کے خلاف جنگ کرنا نہیں چاہتے۔ صدر کرزئي نے کہا کہ اگر پاکستان سے جنگ ہوجائے تو ہم سنجیدہ اقدام کریں گے لیکن ہم ہرگز یہ جنگ نہیں چاہتے اور پاکستان سے کہتے ہیں کہ ہمیں جنگ کے میدان میں نہ کھینچے۔

.....

/169