30 ستمبر 2012 - 20:30

عراق کے فراری اور پھانسی کی سزا پالنے والے سابق نائب صدر طارق الہاشمی نے ترکی کی حکمراں جماعت عدالت و توسعہ پارٹی کے چوتھے اجلاس میں شرکت کی عراق کے فراری اور سزا یافتہ نائب صدر آجکل ترکی میں ہیں۔

ابنا: رجب طیب اردوغان نے عدالت و توسعہ پارٹی کے چوتھے اجلاس میں خصوصی مہمانوں کو دعوت دی جن میں عراق کے فراری اور پھانسی کی سزا پالنے والے سابق نائب صدر طارق الہاشمی بھی شامل تھے اجلاس میں مصر کے صدر محمد مرسی اور خالد مشعل بھی موجود تھے۔

عراق کی ایک عدالت نے عراقی شہریوں اور سکیورٹی دستوں کے قتل میں ملوث عراق کے سابق نائب صدر طارق الہاشمی کو پھانسی کی سزا سنائی ہے جبکہ انٹرپول کی جانب سے طارق الہاشمی کی گرفتاری کے وارنٹ بھی جاری ہیں لیکن عراق کے نائب صدرنے عراق سے فرار ہوکر ترکی میں پناہ لے رکھی ہے اور ترکی کی حکومت ایک مجرم کو پناہ دیئے ہوئے ہے۔

.....

/169