ابنا: تھران کی سول کورٹ نے برطانیہ کی رائٹرز خبررساں ایجنسی کے نمائندہ دفتر کی سربراہ "پریسا حافظی" کو الزامات سنانے اور تھران کی پریس کمیٹی کی جیوری سے مشاورت کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سرگرمیوں اور عام لوگوں کے ذہنوں کو مشکوک کرنے کے مقصد سے جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیدیا ۔یاد رہے کہ رائٹرز خبررساں ایجنسی نے رواں سال فروری کے مہینے میں تھران میں ایرانی خواتین کی جوڈوکراٹے کے کھیلوں سے مربوط سرگرمیوں پر مبنی رپورٹ شائع کرتے ہوئے دعوی کیا کہ یہ خواتین فوجی تربیت حاصل کررہی ہیں ۔
.....
/169