ابنا: اسي حوالے سے جرمن پارليمان ميں ہونے والي ايک کانفرنس کے شرکاء نے اسرائيل کے ايٹمي ہتھياروں کو مشرق وسطي ميں کشيدگي کے پيھلاو اور عدم استحکام کا اصل سبب قرار ديا ہے-ايٹمي جنگ کي روک تھام کے لئے قائم ڈاکٹروں کي عالمي تنظيم کي رکن راينا ھال نے جرمن پارليمان ميں اسرائيل کے ايٹمي ہتھياروں اور اس کے خطرات کے بارے ميں ہونے والي کانفرنس ميں، اسرائيل کے ايٹمي ہتيھاروں کے خطرات کي جانب سے خبردار کرتے ہوئے مشرق وسطي کو ايٹمي ہتھياروں سے پاک کئے جانے کے منصوبے کي حمايت کي-جرمن پارليمان ميں يہ کانفرنس يہ ايسے وقت ميں منعقد ہوئي ہے جب اس ملک کي امن تحريک نے اس سے قبل اسرائيل کے ايٹمي ہتھياروں کو مشرق ميں جاري بدامي کا اصل سبب قرار ديا تھا-جرمن پيس موومنٹ کے ترجمان پيٹر آشترو تنيسکي نے کہا ہے کہ اسرائيل کا ايٹمي ہتھياروں سے ليس ہونا مشرق وسطي ميں جاري بدامني ميں اضافے اور عدم استحکام کا باعث بنا ہوا ہے-معروف امريکي نظريہ پرداز نام چومسکي نے بھي نيوز ٹرانسپيرنسي نامي ويب سائٹ کو انٹرويوں ديتے ہوئے اسرائيل کے ايٹمي ہتھياروں پر شديد تشويش کا اظہار کيا ہے - انکا کہنا تھا کہ اسرائيل مشرق وسطي ميں ايٹمي ہتھياروں کي حامل واحد حکومت ہے اور مشرق وسطي کو ايٹمي ہتھياروں سے پاک کئے جانے کے منصوبے کي مخالفت بھي کررہي ہے-دوسري جانب اسرائيلي حکومت بڑي مکاري اور چال بازي کے ذريعے ايٹمي ٹيکنالوجي کے پرامن استعمال کے خواہاں ملکوں کے خلاف بے بنیاد اور من گھڑت پروپيگنڈے کرکے عالمي برادري کي توجہ اپنے ايٹمي خطرات سے ہٹانے کي کوشش کر رہي ہے - ليکن اسرائيل کے ايٹمي ہتھياروں اور فوجي ايٹمي پروگرام کے بارے ميں جس تسلسل کےساتھ تشويش کا اظہار کيا جارہا ہے اس سے محسوس ہوتا ہے کہ صہیوني ریاست کي يہ کوششيں ناکامي سے دوچار ہورہي ہيں-اسرائيل مشرق وسطي واحد ايٹمي حکومت کي حثيت سے ايٹمي عدم پھيلاؤ کے معاہدے اين پي ٹي کي مسلسل خلاف ورزي کرتا چلا آرہا ہے اور اس نے تاحال عالمي معائنہ کاروں کو اپني ايٹمي تنصيبات کے معائينے کي بھي اجازت نہيں دي ہے- اور يہي بات عالمي امن و سلامتي کے لئے سنگين خطرہ بني ہوئي ہے اور اس حوالے سے پائي جانے والي تشويش کا دائرہ اب يورپي ملکوں تک پھيل گيا ہے-
.....
/169