ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو کی جانب سے مضحکہ خیز نقاشی دکھانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے پاس دسیوں ایٹم بم موجود ہیں اس نے بہت پہلے ریڈلائن سے عبور کررکھا ہے اور اس جعلی حکومت کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ اگر ایٹم بم کا ہونا ریڈ لائن سے عبور کرنے کے مترادف ہے تو اسرائیل نے اس ریڈ لائن کو بہت پہلے عبور کیا ہے اور اس کے پاس تو دسیوں ایٹم بم موجود ہیں۔ جنرل احمد وحیدی نے کہا کہ اسرائيل کی غاصب اور جعلی حکومت کے خلاف بین الاقوامی برادری کو کارروائی کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حامیوں کے سہارے اسرائیل کی غاصب حکومت قائم ہے اور ان کی حمایت کی وجہ سے اسرائيل کا ظلم و ستم فلسطینیوں پر آج بھی جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران کے خلاف اسرائیلی وزير اعظم کی مضحکہ خیز نقاشی اور اس کے جھوٹے بیانات کو کوئی پذیرائی نہیں ملی اوروہاں بھی اسے شکست و ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
.....
/169