ابنا: علاء الدین بروجردی نے کہا کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے سیاسی اور انٹلجنس کے عناصر سے آلودہ ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئي اے ای اے پر حاکم فضا کی وجہ سے وہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کرپارہی ہے۔ علاءالدین بروجردی نے کہا کہ بڑے افسوس کا مقام ہے کہ ایران کی ایٹمی سائٹوں کا معائنہ کرنے کے بعد آئي اے ای اے کو جو معلومات حاصل ہوئيں وہ خفیہ نہیں رہیں بلکہ مغربی جرائد میں شایع ہوگئيں۔ انہوں نے کہا کہ آئي اے ای اے کا یہ رویہ اصول کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی میں تبدیلی کا مقصد یہ ہے کہ آئي اے ای اے سیاست سے دور ہوکر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ادا کرسکے۔...../169
28 ستمبر 2012 - 20:30
News ID: 352063
اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہےکہ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کو سیاسی اور اٹنلجنس کی آلودگي سے پاک کیا جانا ضروری ہے۔