ابنا: محمد مرسی نے گذشتہ روز نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 67 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی این پی ٹی معاہدے میں شمولیت سے اجتناب کرنے والے کسی بھی ملک کو برداشت نہیں کرے گا خاصطور پر اگر یہ مسئلہ غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں و دھمکیوں کے ہمراہ ہو ۔
مصر کے صدر نے اپنی تقریر میں اسرائیل کی حکومت کے شکوک و شبہات پرمبنی ایٹمی فوجی منصوبوں کی طرف بھی اشارہ کیا کہ جس نے اس حکومت کو مشرق وسطی میں ایٹمی ہتھیاروں کے گوداموں کا حامل بنادیا ہے ۔
مصری صدر نے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ کرنے کی بنا پر اسرائیل کی حکومت پر شدید تنقید کی اور مقبوضہ علاقے میں فلسطینیوں کی زمینوں میں یہودی کالونیوں کی تعمیرکو شرمناک اقدام قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ۔
.....
/169