25 ستمبر 2012 - 20:30

کراچی کے علاقے گولی مار میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ مومن زاہدحسین زیدی شہید ہوگئے۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شیعہ مومن سید زاہد حسین زیدی کو کراچی کے علاقے گولی مار جعفریہ میں نشانہ بنایا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے سید زاہد حسین زیدی موقع پر ہی شہید پوگئے۔ شہید ہونے والے مومن سید زاہد حسین زیدی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، شہید ہونے والے سید زاہد حسین زیدی جعفریہ گولی مار نزد رضویہ سوسائٹی کے رہائشی ہیں۔

واضع رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سید زاہد حسین زیدی چھٹے مومن ہیں، اس سے قبل دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 شیعہ مومنین کراچی میں شہید ہوچکے ہیں جبکہ ایک شیعہ مومن کو کوئٹہ میں نشانہ بنایا گیا۔

..............

/169