22 ستمبر 2012 - 20:30

اسلام آباد … اسلام مخالف گستاخانہ فلم کے خلاف اسلام آباد اور راولپنڈی میں مسیحی برادری کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کئے گئے جن میں علمائے کرام اور دیگر مذاہب کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔

ابنا: اسلام آباد میں وزیر اعظم کے مشیر پال بھٹی کی قیادت میں جناح ایونیو پر گرین ٹاور سے ڈی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ مظاہرے میں مختلف مسالک کے علمائے کرام بھی شریک ہوئے۔ مظاہرین نے اسلام مخالف فلم کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن تباہ کرنے کی سازش قرار دیااور فلم ساز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مسیحی برادری کی جانب سے راولپنڈی میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس سے خطاب میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ انبیائے کرام کی شان میں گستاخی روکنے کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے۔

.....

/169