21 ستمبر 2012 - 20:30

ملک پاکستان کے صوبے سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے خرم نامی شیعہ مومن شہید ہوگئے۔

ابنا: مزید تفصیلات کے مطابق کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے 25 سالہ شیعہ مومن خرم حسین ولد اظہر حسین کو اورنگی ٹاون چشتی نگر میں نشانہ بنایا۔ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 25 سالہ شیعہ مومن خرم حسین ولد اظہر حسین موقعے پر ہی شہید ہوگئے۔ شہید ہونے والے خرم حسین کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے امام بارگاہ رضویہ امام منتقل کی جارہی ہے۔

کراچی شہر میں کالعدم سپاہ صحابہ کی نقل حرکت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ فرقہ پرست دہشتگرد پورے شہر مین دندناتے نظر آتے ہیں جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی نظر آتی ہے۔ ملت شتیعُ یہ بات معلوم کرنے سے قاصر ہے کہ آخر کس خفیہ ادارے کے پریشر کی وجہ حکومت پاکستان ان دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہے۔ خیر حکومت پاکستان کو سوچنا ہوگا کہ کب تک اسی طرح شیعہ مسلمانوں کی نسل کشی جاری رہے گی اور کب تک حکومتی ایوانوں میں شیعہ نسل کشی پر خاموشی طاری رہے گی۔

.....

/169