18 ستمبر 2012 - 19:30

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے شام میں تشدد کو روکنے کے لیے عالمی برادری سے کوشش کرنے کی اپیل کی ہے۔

ابنا: روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق سرگئی لاوروف نے ماسکو میں عرب ملکوں کے سفیروں اور عرب لیگ کے نمائندہ دفاتر کے حکام کے ساتھ ملاقات میں سلامتی کونسل کی قراردادوں 2042 اور 2043 اور جنیوا معاہدے کے مطابق شام کے بحران کو حل کرنے کے لیے حالات فراہم کرنے کے سلسلے میں عالمی برادری کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اخضر ابراہیمی کے مشن کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔عرب ملکوں کے سفیروں نے بھی اس ملاقات میں اخضر ابراہیمی کے مشن کی حمایت کا اعلان کیا اور ان کے مشن میں مدد دینے کے لیے اپنے ملک کی آمادگي پر زور دیا۔...../169