18 ستمبر 2012 - 19:30

پشاور میں دھماکے سے کم ازکم 10افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

ابنا: پشاور کے علاقے کوہاٹ رو ڈپر واقع اسکیم چو کے قریب دھماکا خیز موادسے بھر ایک گاڑی پھٹ گئی،دھماکے سے کم ازکم دس افراد جاں بحق اور 18زخمی ہوگئے،زخمیوں میں تین خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔جاں بحق اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،دھماکے سے ایک مسافرکوچ کوبھی نقصان پہنچا ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں علاقے کو گھیرے میں لے تفتیش شروع کردی گئی ہے ،جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل کا عملہ بھی موجود ہے جو دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں، دھماکے سے قریب دکانوں کو بھی نقصان پہنچا،شبہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ علاقے میں پاک فضائیہ کی ایک وین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔

.....

/169