17 ستمبر 2012 - 19:30

بلوچستان کے علاقے مستونگ کے مقام پر ایران سے آنے والی ایک زائرین کی بس پر ناصبی دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں چھ زائرین شہید اور متعدد زخمی ہیں۔

ابنا: ایران سے واپس پاکستان آنیو الی زائرین کی بس پر مستونگ کے علاقے کھنک میں ایک بم حملہ کیا گیا ہے جس میں چھ زائرین شہید اور متعدد زخمی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق زائرین ایران سے فرزند رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) حضرت امام علی رضا (علیہ السلام) اور سیدہ فاطمہ معصومہ قم (سلام اللہ علیہا) کی زیارات سے واپس پاکستان لوٹ رہے تھے اور تفتان سے کوئٹہ کے لئے روانہ ہوئے تھے تاہم مستونگ کے علاقے کھنک میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے بم حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چھ زائرین موقع پر ہی شہید ہو گئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔واضح رہے کہ زائرین میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

آخری موصولہ اطلاعات کے مطابق تاحال زخمیوں کی ابتدائی طبی امداد کے لئے ایمبولینس نہیں پہنچی ہیں جبکہ متعدد زائرین امام رضا علیہ السلام شدید زخمی حالت میں ہیں۔

.....

/169-110