15 ستمبر 2012 - 19:30

فلسطینی مجاہدین نے صہیونی فوج کی غزہ پٹی پر جارحیتوں کے جواب میں مقبوضہ علاقوں میں صہیونی فوجیوں اور باشندوں کے ٹھکانوں کو میزائیلوں سے نشانہ بنایا –

ابنا: صہیونی فوج کے ترجمان نے فلسطینیوں کی جانب سے میزائیل حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطین کے جنوبی شہر عسقلان پر دو میزائیل داغےگئے لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا –ادھر فلسطین سے موصولہ رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے آج ایک بار پھر غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس کے مشرقی علاقوں پر گولہ باری کی تا ہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا -...../169