15 ستمبر 2012 - 19:30

افغانستان میں اتحادی فوج نے طالبان کے حملے میں 6 لڑاکا طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔

ابنا: ہلمند صوبے میں طالبان نے گذشتہ روز اتحادی فوج کے اڈے کیمپ بیس پر حملہ کیا تھا، جہاں برطانیہ کے شہزادے ہیری بھی تعینات ہیں۔ حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ نیٹو کے ترجمان نے آج ایک بیان میں کہا کہ حملے میں 6 لڑاکا طیارے تباہ ہوگئے اور دو کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس کے ساتھ اتحادی فوج کے 3 ری فیولنگ اسٹیشن بھی تباہ ہوئے اور طیاروں کے چھ ہینگرزکو بھی نقصان پہنچا۔...../169