15 ستمبر 2012 - 19:30

افغانستان میں مزید 6 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے –

ابنا: طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے ہماری پشتو سروس کو بتایا کہ طالبان جنگجوؤں نے صوبۂ پکتیا کے احمد خیل ضلع کے " شواک " علاقے میں آج صبح امریکی فوجیوں کے ایک قافلے پر حملہ کیا جسکے نتیجے میں ایک امریکی ٹینک تباہ اور  6 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے –ذبیح ا۔۔۔ مجاہد نے مزید کہا کہ  افغانستان کے مشرقی صوبہ، ننگرہار کے حصارک علاقے میں حکومت کے حامی فورسز پر طالبان کی جانب سے  آج صبح ہونیوالے حملے میں 5 مقامی فورسز ہلاک ہوئے –ادھر افغانستان سے موصولہ ایک اور رپورٹ کے مطابق  نیٹو نے طالبان کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے – نیٹو کی جانب سے اس حوالے سے جاری شدہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ طالبان کمانڈر کو افغان اور نیٹو فورسز کی مشترکہ کاروائی میں گرفتار کیا گیا – بیان کے مطابق گرفتار ہونیوالے طالبان کمانڈر نے 5 ستمبر کو ایک امریکی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا تھا جس میں دوامریکی فوجی ہلاک ہوگئے تھے -......./169