15 ستمبر 2012 - 19:30

پاکستان میں جاری شعیہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آل شعیہ پارٹيز کانفرنس آج اس ملک کے دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہويي۔

ابنا: اسلام آباد سے رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاکستان میں جاری شعیہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آل شعیہ پارٹيز کانفرنس منعقد کی گئ جس میں اس ملک کی شعیہ جماعتوں کے رھنماوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اس ملک میں شعیہ مسلمانوں کے ووٹ تو سب لیتے ھیں لیکن شعیہ مسلمانوں کے قتل عام پر سب خاموش ھیں انھوں نے اس موقع پر کہا کہ اگر اس ملک میں شعیہ مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ بند نہ ہوا تو اس کی تمام ترذمہ داری حکومت پر عاید ہو گی۔
کانفرنس کے اختتام پر رسول اسلام کی توہین کی مزمت کی گئ، مسلمانوں کے مابین اتحادوحدت پر تاکید کی گئ اورشعیہ مسلمانوں کے قتل عام کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔
.......
/169