14 ستمبر 2012 - 19:30

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراه اور ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے حال ہی میں امریکہ میں بنائی گئی فلم میں پیغمبراسلامۖ کی توہین کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو امریکہ کی واضح اسلام دشمنی کا ثبوت قرار دیا اور کہا کہ دنيا بھر کے مسلمانوں کو يہ جان لينا چاہئے کہ عالمي استکبار کي دشمني اسلام سے ہے اور اس نے اپنے اس طرح کے اقدام سے علاقے ميں جاري اسلامي بيداري کے مقابلے ميں اپني بے بسي کا اظہار کيا ہے –

 شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراه علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ امريکي اور صہیوني فلم کي ریلیز کي خبر نے جس ميں پيغمبر اسلام کي شان ميں گستاخي کي گئي ہے پوري دنيا کے مسلمانوں کے دلوں کو رنجيدہ کيا ہے اور اس وقت پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے – ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر نے اس معاملے کو پاکستان سمیت تمام مسلم ریاستوں کی جانب سے فوری طور پر عالمی سطح پر اٹھائے جانے اور امریکی حکومت سے اس مکروہ حرکت پر عالم اسلام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور قائد ملت جعفریہ کی ہدایت پر اس مکروہ حرکت کے خلاف ملک بھر میں آج جمعہ کے اجتماعات میں احتجاج کیا گیا۔ ......./169