13 ستمبر 2012 - 19:30

پاکستان میں آئے روز شیعوں کا قتل عام اور پاراچنار بم دہماکہ ریاستی پشت پناہی میں ہوا جس میں بیرونی طاقتیں ملوث ہیں۔

ابنا: ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان قم المقدسہ کے شعبہ زائرین کے سیکرٹری جنرل حجہ الاسلام ذوالفقار علی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان قم المقدسہ کے دفتر میں کیا۔انہوں نے کہا دشمن ایسے واقعات کو فرقہ وارانہ رنگ دے کر پاکستان کو ناامن بنا رہا ہے جبکہ یہ ریاستی دہشت گردی ہے اور ایک منطم سازش کے تحت صرف ایک فرقے کو دیوار سے لگانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی شیعہ اپنے ملک کی نظریاتی اور جغرافیایی سرحدوں کی حفاظت کو اپنی شرعی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور میدان میں حاضر رہ کر ملک کو تباہی کے اس بحران سے نکالنے میں ہر اول دستہ ثابت ہونگے۔ انہوں نے امن فراہم کرنے میں سکیورٹی اداروں کی ناکامی اور ان کے ہونٹوں پر موجود معنادار خاموشی کو دہشت گردی کا حصہ قرار دیتے ہوئے ریاستی اداروں کو ان واقعات کا اصل ذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے پاکستانی امور میں امریکی اور سعودی مداخلت کو ملک توڑنے کی عالمی سازش قرار دیتے ہوئے پاکستانی حکمرانوں کو متنبہ کیا کہ اب پاکستانی قوم کسی قیمت پر ایسے حکمرانوں کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اور اس بات کا واضح ثبوت ان نادان حکمرانوں کو آنے والے انتخابات میں مل جائے گا۔انہوں نے ملکی تعمیر و ترقی اور نظریاتی و جغرافیایی سرحدوں کی حفاظت کے لئے شیعیان پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملت تشیع کو بصیرت کے ساتھ دشمن کی سازشوں کو سمجھنے اور انہیں ناکام بنانے پر زور دیا۔........./110