13 ستمبر 2012 - 19:30

کراچی میں آج صبح سے اب تک نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 5افراد ہلاک جبکہ 5زخمی ہوگئے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق گارڈن کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے حذیفہ ہلاک، جبکہ عامر اور کاشف زخمی ہوگئے۔ پی آئی بی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فرخ ہلاک ہوگیا، ناظم آباد میں عبدالحفیظ نامی شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے۔، چاکیواڑہ کے علاقے میراں ناکہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فضل خالق ہلاک ہوگیا۔ ملیر ندی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد علی ولد مقدس رضا کو ہلاک جبکہ نواز اور احمد کو زخمی کردیا۔ لیاری میں بھی ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جسے سول اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ان واقعات میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کی تاحال ایف آئی آر درج نہیں ہوسکی ہے۔