ابنا: یمن میں معروف عالم دین شیخ عبدالله بن فیصل الاحدل نے امریکی ڈرون حملوں کو بند کرنے اور اس ملک کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے ڈرون حملوں میں ہلاک ہونیوالے ہر فرد کے لواحقین کو ایک کروڑ ڈالر ہرجانہ دینا چاہیئے –
شیخ عبدالله بن فیصل الاحدل نے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف سیاسی جماعتوں کی جانب سے یکساں موقف اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنماؤں اور قبائلی عمائدین کی امریکی ڈرون حملوں پر خاموشی ،یمن میں بھی پاکستان جیسے حالات پیدا ہونے کا باعث بنے گی –
واضح رہے کہ القاعدہ سے جنگ کے بہانے یمن پر امریکی ڈرون حملوں میں سینکڑوں افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں اکثر عام شہری ہیں -
.....
/169