ابنا: استنبول كے فاتح چوك پر منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران لوگوں نے حجاب اور اسلامی لباس کو مسلمان خواتين كا مسلمہ حق قرار دیتے ہوئے اس کے استعمال کی حمایت میں نعرہ بازی كی اور حكام سے مسلمان خواتين كے حقوق كا احترام كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔واضح رہے كہ مظاہرين نے حكام سے باپردہ مسلمان خواتين كو سرکاری اداروں میں بھرتی نا كرنے جيسی اسلام مخالف سياسی پاليسياں ترك كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔ترك حكومت كی جانب سے اسلامی اصولوں كی پابندی جيسے دعووں كے باجود حكمرانوں نے سركاری اداروں اور تعليمی مراكز میں حجاب پر پابندی جيسی اسلام مخالف پاليسياں تابحال جاری ركھی ہوئی ہیں ۔...../169
9 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 346482
تركی كے سب سے بڑے شہر استنبول میں سكولوں اور يونيورسٹيوں میں حجاب پر پابندی كے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرے برپا كیے ہیں ۔