ابنا: شمشیر انصاف نامی تنظیم نے سعودی عرب کی آرامکو تیل کمپنی کی کمپیوٹر نیٹ ورک پر حملہ کرکے اسی کمپنی کی سائٹ پر ایک اعلان نشرکیا ہے۔ آرامکو کمپنی سعودی عرب میں تیل کی سب سےبڑی کمپنی ہے اور اسی کمپنی سے حاصل شدہ آمدنی سے آل سعود بحرین اور شام میں مجرمانہ کاروائياں انجام دے رہی ہے۔ شمشیر انصاف تنظیم نے دھمکی دی ہے کہ وہ بہت جلدی آرامکو تیل کمپنی کے رازوں سے پردہ اٹھائے گي۔ ادھر آرامکو کمپنی کے ذرائع نے اعلان کیا ہےکہ ہیکروں نے ایک ماہ قبل شمیون نامی روسی کمپیوٹر وائرس سے اس کمپنی کی تیس ہزار مشینوں کو ناکارہ بنادیا تھا۔ قابل ذکرہے سعودی عرب نے بحرین میں عوامی تحریک کے شروع ہونے کے بعد سے آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت کو بچانے کے لئے اپنے فوجی بحرین بھیجے ہیں جو آل خلیفہ کے کارندوں کے ساتھ بحرین کی انقلابی قوم کو کچل رہے ہیں۔ سعودی عرب شام میں دہشتگردوں کو مسلح کرنے میں بنیاد کردار ادا کررہا ہے۔
.....
/169