ابنا: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے ایک بار پھر ایران کے ایٹمی پروگرام کے پرامن ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی سرگرمیاں پوری طرح آی اے ای اے کی زیر نگرانی ہیں – انہوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت میں "نام" کی قرارداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں برطانوی وزیر خارجہ کا بیان ، بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور تہران میں منعقدہ " نام " کے کامیاب اجلاس کے نتائج کو متاثر کرنے کی خاطراس بیان کا اظہار ہوا ہے –
رامین مہمانپرست نے گفتگو کے ایک ساتھ دباؤ بڑھانے کے رویے کو بے نتیجہ قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ مغرب کا یہ حربہ ناکام ثابت ہوا ہے -
.....
/169