7 ستمبر 2012 - 19:30

سعودي عرب سے ملنے والي خبروں کے مطابق ملک کے مشرق علاقوں ميں سياسي اور اقتصادي اصلاحات کے حق ميں بڑے پيمانے پر مظاہرے ہوئے ہيں-

ابنا: مشرقي سعودي عرب کے شہر قطيف ميں جمعرات اور جمعے کي درميانی شب بڑے پيمانے پرمظاہرے کئے گئے  اور لوگوں نے مذہبي اور نسلي بنيادوں ميں روا رکھے جانے والے سلوک کے ‍ خلاف نعرے لگائے-مظاہرين سرکرہ شيعہ عالم دين شيخ نمر باقر نمر سميت تمام سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کر رہے تھے- مظاہرين نے بحرين ميں جاري انقلابي تحريک حمايت کي اور وہاں سے سعودي فوجيوں کو فوري طور پر واپس بلانے کا بھي مطالبہ کيا-پريس ٹي وي کے مطابق سعودي شاہي خاندان کے خلاف ملک بھر ميں احتجاج کا سلسلہ شدت اختيار کرتا جارہا ہے-     پريس ٹي وي کے مطابق سعودي حکومت عوامي مطالبات پورے کرنے اور سياسي اصلاحات کا راستہ اپنانے کےبجائے  طاقت کے استعمال پر بھروسہ کئے ہوئے ہے  اور گزشتہ ايک سال کے دوران اپنے جائز مطالبات کے حق ميں مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کريک ڈاون کرکے بڑي تعداد ميں لوگوں کو قتل اور سيکڑوں کي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کے نامعلوم مقامات پر منتقل کرچکي ہے,  جن ميں بہت  سوں کے بارے ميں تاحال کوئي اطلاع نہيں ہے کہ وہ کہاں ہيں-لبنان کے المنار ٹيلي ويژن نے اپني ايک رپورٹ ميں سعودي عرب ميں جاري سرکوبي کي پاليسي کا جائزہ ليتے ہوئے بتايا ہے کہ عوامي مطالبات پر دھيان نہ دينے اور انکي خواہشات کو نظر انداز کرنے کا معاملہ آل سعود کے سياسي مستقبل کے لئے خطرناک ہوگا اور  بعض ماہرين کا خيال ہے کہ مظاہرين کي سرکوبي کي پاليسي شاہي حکومت کے خاتمے پر منتج ہوگي-برطانوي خبر رساں ادارے رائٹرز نے بھي اپني ايک رپورٹ ميں بتايا ہے کہ سعودي سيکورٹي اہلکار مظاہرين کو بے پناہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہيں اور حاليہ چند مہينوں کے دوران درجنوں مظاہرين سعودي سيکورٹي فورس کے ہاتھوں قتل کئے جاچکے ہيں-دوسري جانب سرکردہ عرب تجزيہ نگار نضال حمادہ نے کہا ہے کہ سعودي شاہي خاندان کے خلاف مظاہروں ميں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے اور سيکورٹي اہلکار تشدد آميز پاليسيوں کے باوجود مظاہروں پر قابو پانے ميں ناکام  ہو رہے ہيں-نضال حمادہ کے بقول آل سعود  حکومت طاقت کے استعمال کے ذريعے عوامي انقلاب کو کچلنے کي ناکام کوشش کر رہي ہے اور مشرقي علاقے ميں مظاہرين کے قتل کے نتيجے ميں احتجاج کا دائرہ ملک کے ديگر شہروں تک بھي پھيلتا جارہا ہے-انہوں نے کہا کہ آل سعودي خاندان کي حکومت کا خاتمہ اس وقت ايک عوامي مطالبے ميں تبديل ہوگيا ہے- ...../169