ابنا: چھوٹے اورہلکے ہتھياروں کي اسمگلنگ کي روک تھام کے بارے ميں اقوام متحدہ کے ايکشن پروگرام پر نظرثاني کي دوسري بين الاقوامي کانفرنس دس روز کے بحث مباحثے کے بعد جمعے کي شام ايک دستاويز کي منظوري دينے کے بعد ختم ہوگئي-اس کانفرنس ميں چھوٹے اور ہلکے ہتھياروں کي اسمگلنگ کي روک تھام کے بارے ميں دنيا کے مختلف ملکوں کے اقدامات اور اس حوالے سے درپيش چيلنجوں کا جائزہ لينے کے بعد ايک دستاويز کي منظوري دي گئي جس ميں چھوٹے اور ہلکے ہتھياروں کي غير قانوني تجارت کے بارے ميں تمام ملکوں کے داخلي قوانين کو موثر بنانے کي ضرورت پر زور ديا گيا ہے-ايران کي وزارت خارجہ ميں ترک اسلحہ اور بين الاقوامي امور کے ادارے کے سربراہ رضا نجفي نے اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ايران مختلف شکلوں ميں دہشتگردي کا شکار رہا ہے اور اسے خاص طور پر ايسي دہشتگرادانہ کاروائيوں کا سامنا ہے جس ميں چھوٹے اور ہلکے ہتھيار استعمال کئے جاتے ہيں-انہوں نے کہا کہ سترہ ہزار ايراني شہريوں کو دہشتگردي کا نشانہ بنايا جاچکا ہے جبکہ ايران کے چار ہزار سرحدي محافظ منشيات اور چھوٹے اور ہلکے ہتھياروں کي اسمگلنگ کي روک تھام کے لئے اپني جانوں کا نذرانہ پيش کرچکے ہيں لہذا اسلامي جمہوريہ ايران سمجھتا ہے کہ اس طرح کے اسلحے کي اسمگلنگ دنيا کے سب ہي ملکوں کے لئے ايک اہم مشکل بن گئي ہے-دہشتگردي کي کاروائيوں ميں ايراني سائنسدانوں کي شہادت ميں ايسے ہتھياروں سے کام ليا جانا جن کا استعمال دنيا ميں ممنوع ہے، چھوٹے اور ہلکے ہتھياروں کي اسمگلنک کے خلاف عالمي جدوجہد کے بارے ميں بعض ملکوں کي دوغلي پاليسيوں کا واضح ثبوت ہے-اقوام متحدہ ميں ايران کے نائب سفير اسحاق آل حبيب نے بھي ايٹمي تجربات کي روک تھام کے بارے ميں اقوام متحدہ کي جنرل اسمبلي کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، امريکي مندوب سوزن برک کے جواب ميں جنہوں نے ايران کي پرامن ايٹمي سرگرميوں کو اين پي ٹي معاہدے کي خلاف ورزي قرار ديا تھا، يہ بات زور ديکر کہي کہ امريکہ نے دنيا ميں سب سے پہلا ايٹمي تجربہ کيا تھا اور وہ اب بھي ايٹمي تجربات کررہا ہے اور دنيا ميں ايٹم استعمال کرنے والا واحد ملک ہے لہذا اسے ايران کے ايٹمي معاملے ميں بولنے کا کوئي حق حاصل نہيں ہے- صيہوني حکومت، امريکا اور بعض ديگر مغربي ممالک ايسے وقت ميں ايران پر فوجي مقاصد کے لئے ايٹمي پروگرام چلانے کا الزام لگا رہے ہيں جب ناوابستہ تحريک کے رکن ملکوں نے ويانا ميں جمعے کو جاري کئے جانے والے تنيتاليسويں بيان ميں ايران کي ايٹمي سرگرميوں کے پرامن قرار دينے کے علاوہ يہ بات زور ديکر کہي ہے کہ دنيا کے تمام ملکوں کو اين پي ٹي معاہدے کے تحت، ملکي ترقي، تحقيق اور پرامن مقاصد کے لئے ايٹمي توانائي کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہيے-...../169
7 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 345918
اقوام متحدہ ميں ايران کے مندوبين اور سفارتکاروں نے ايٹمي ہتھياروں کے پھيلاو کي مخالفت اور دہشتگردي ميں استعمال ہونے والے چھوٹے اورہلکے ہتھياروں کي اسمگلنگ کي روک تھام پر زور ديا ہے .