7 ستمبر 2012 - 19:30

سربراہ شیعہ علماء کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ آج بھی انسانیت جن مشکلات اور مسائل کا شکار ہے اس کا حل عقیدہ ختم نبوت اور اس کے تقاضوں کو پورا کرنے میں مضر ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس عقیدہ کی روشنی میں متفقہ نظام وضع کیا جائے۔

ابنا: سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت وحی الہی کا دیا ہوا ہے جو امت مسلمہ کا متفق علیہ عقیدہ ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے انسانی زندگی پر دور رس اور گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں اس عقیدہ کی بدولت انسانیت کو ٹھوس اور روشن ہدایت ملتی ہے طول تاریخ میں انسانیت کو تختہ مشق بنایا گیا اور نئے نئے ذاتی اور گروہی مفادات پر مبنی نظام دیئے گئے ان سب کی عقیدہ ختم نبوت کے ذریعہ نفی ہوتی ہے اور انسانی کوششیں ناکام ہوگئیں۔آج بھی انسانیت جن مشکلات اور مسائل کا شکار ہے اس کا حل عقیدہ ختم نبوت اور اس کے تقاضوں کو پورا کرنے میں مضر ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس عقیدہ کی روشنی میں متفقہ نظام وضع کیا جائے۔ اس سلسلے میں محققین نے بہت کوششیں کی ہیں جو جاری ہیں جن کے نتائج کو مدون کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی پارلیمنٹ نے تمام مسالک کی شمولیت سے ختم نبوت کے تحفظ کے لئے اقدام کیا ضرورت اس امر کی ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اتحاد و وحدت کے ذریعہ انتہاپسندی کا خاتمہ کیا جائے اور پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے لئے جامع نظام وضع کیا جائے۔...../169