7 ستمبر 2012 - 19:30

صومالیہ میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 8 افراد ہلاک اور 21زخمی ہوگئے۔

ابنا: صومالیہ میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں 8 افراد ہلاک اور 21زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نے بحر ہند کے کنارے واقع صومالیہ کے جنوبی علاقے کسمایو میں مشتبہ ٹھکانوں پر میزائل داغے۔ ہلاک ہونے والے افراد میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ صومالیہ میں اس سے قبل بھی امریکی جاسوس طیاروں نے الشباب کے ٹھکانوں پربمباری کی ہے۔...../169