ابنا: محمد حسن آصفری نے آج پارلیمنٹ نیوز سے گفتگو میں کہا کہ باور تین سو تہتر نامی ایر ڈیفنس میزائلی سسٹم کی تیاری سے ایرانی ماہرین نے اپنی توانائیوں کا لوہا منوالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے ایس تھری ہنڈرڈ میزائل سسٹم دینے میں روس کی وعدہ خلافی کے بعد ایرانی ماہرین نے اپنی توانائيوں کو استعمال کرکے روسی سسٹم سے زیادہ طاقتور دفاعی سسٹم تیار کیا ہے۔ مجلس شورائے اسلامی میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی فضائي حدود کی حفاطت کرنے میں بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور آج ایران کی مسلح افواج امریکہ اور صیہونی حکومت کی چھوٹی سی چھوٹی حرکت کا فورا پتہ لگا کر اسے ناکام بنانے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ خاتم الانبیاء ایر ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل فرزاد اسماعیلی نے کہا ہے کہ ایرانی ماہرین نے نیا فضائي دفاعی سسٹم باور تین سو تہتر بنانا شروع کردیا ہے جسے روس کے ایس تھری ہنڈرڈ کی جگہ استعمال کیاجائے گا۔....../169
7 ستمبر 2012 - 19:30
News ID: 345816
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن محمد حسن آصفری نےکہا ہے کہ ایر ڈیفنس صنعت میں ایران کی ترقی اور جدت عمل سے اس صنعت پر بڑی طاقتوں کی اجارہ داری ختم ہوگئي ہے۔