6 ستمبر 2012 - 19:30

کراچی میں گزشتہ روز مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران انکم ٹیکس کے سابق کمشنر ممتاز شیخ سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اولڈ سٹی ایریا کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے لی مارکیٹ کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا، اس سے قبل منگھوپیر کے علاقے میں فائرنگ سے اقبال نامی شخص ہلاک ہوا، لیاری کے علاقے میں مرزا آدم خان روڈ کے قریب فائرنگ سے اسکول ٹیچر عبدالغفارہلاک ہوگیا، نارتھ ناظم آباد میں گولڈن گیٹ کے قریب فائرنگ سے کالج اسٹوڈنٹ نوجوان جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے،مقتول کی شناخت عمیر کے نام سے ہوئی۔ اورنگی ٹاوٴن کے علاقے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ پولیس کے مطابق سابق انکم ٹیکس کمشنر ممتاز شیخ ڈیفنس فیز فور میں این اسٹریٹ پر واقع اپنی رہائشگاہ سے دفتر جانے کیلئے گھر سے نکل کر گاڑی میں سوار ہو رہے تھے کہ کار میں وہاں موجود ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، انہیں ڈیفنس کے ایک نجی اسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

.......

/169