ابنا: ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان رامين مہمان پرست نے ترکي کے شہر افيون کے اسلحہ ڈپو ميں ہونے والے دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت ترکي اور ترک عوام سے ہمدردي کا اظہار کيا-واضح رہے کہ ترکي ميں جمعرات کو ہونے والے اس دھماکے ميں کم از کم پچيس افراد جانبحق اور متعدد زخمي ہوگئے ہيں- ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ کے علاقوں بيت حانون اور خزاعہ پر اسرائيلي حملے اور بے گناہ فلسطينيوں کو شہيد کئے جانے کي بھي مذمت کي-رامين مہمان پرست نے بحرين ميں سياسي رہنماوں کو قيد کي سزائيں سنائے جانے پر تشويش کا اظہار کرتے ہوئے اسے پرامن عوامي مظاہروں کو طاقت کے بل پر کچلنے کي پاليسي کا تسلسل قرار ديا-ايران کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرين ميں انساني حقوق کي کھلي خلاف ورزيوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عوامي مطالبات پورے کرکے ہي بحرين ميں امن استحکام قائم ہوسکتا ہے-
.....
/169